ترکی کے ہولناک زلزلے میں کورولس عثمان کے اداکار اہلیہ سمیت جاں بحق

ترکی کے ہوکناک زلزلے میں 25 ہزار سے زائید افراد کے شہید ہونے کی خبریں موصول ہورہی ہیں اسی میں اب بعض مشہور شخصیات کے نام بھی سامنے آرہے ہیں -آج ترکی اور کورولس عثمان دیکھنے ولوں کو ایک اور بری خبر سننے کو ملی جب یہ بتایا گیا کہ ترک معروف سیریز “کورولس عثمان “کے اہم اداکار جاگدس جانکایا اور ان کی اہلیہ زلان ترکی اور شام میں آنے والےہولناک زلزلے میں عمارت گرجانے کے سبب انتقال کرگئے ۔

 

 

پروڈکشن کمپنی بوزداغ فلم کی جانب سے انسٹاگرام پر جاگدس اور ان کی موسیقار اہلیہ زلان کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔پروڈکشن کمپنی کی جانب سے دونوں کی تصویر شیئر کی گئی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا گیا کہ” اداکار جاگدس جانکایا اہلیہ سمیت ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے جب کہ ساتھ ہی ان کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی گئی ۔

Related posts

فواد خان کی 8 سال بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں دوبارہ انٹری

پی ٹی وی کے معروف اداکار مظہر علی انتقال کرگئے

درفشاں سلیم اور احمد علی اکبر کا تاریخی ڈارمے میں کام کا فیصلہ