ترکی: ٹک ٹاکر حریم شاہ سونا سمگل کرتے پکڑی گئی

دولت کی ہوس انسان کو ٹک کر بیٹھنے نہیں دیتی اور انسان لالچ کی گندی دلدل میں دھنستا چلا جاتا ہے- کتنے ہی ایسے انسان ہیں جنہیں اللہ نے عزت دولت اور شہرت بخشی مگر انھوں نے لالچ میں آکر اپنی زندگیاں برباد کرلیں ان ہی میں سے ایک حریم شاہ بھی ہیں جو آئے روز ایسے کام کرجاتی ہیں جو ان کے لیے شرم کا باعث بنجاتا ہے -اب اطلاعات آرہی ہیں کہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ اور ان کے شوہر کو کرنسی اور سونا سمگل کرنے کی کوشش کے دوران  ترکی میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

ٹک ٹاک سٹارحریم شاہ   کو “مسقط “روانہ ہونے سے قبل سیکیورٹی چیکنگ کے دوران ترکی ائیر پورٹ پر حراست میں لیا گیا ہے ،ٹک ٹاک سٹار سے بھاری مقدار میں کرنسی رقم اور سونا برآمد ہو ا ہے جس پر ترک پولیس نے انہیں اور ان کے شوہر کوگرفتار کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔واضح رہے کہ اس سال کے شروع میں ٹک ٹاک سٹار کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ غیر ملکی کرنسی نوٹوں کے بنڈل دکھا  رہی تھیں  اور دعویٰ کیا تھا کہ یہ رقم انہوں نے سمگل کی ہے تاہم جب میڈیا میں یہ بات آئی تو حریم شاہ نے اپنا بیان واپس لے کر کہا تھا کہ یہ رقم اس کی بہن کی ہے جس نے اپنی مہنگی گاڑی فروخت کی ہے -مگر اب ایسا محسوس ہورہا ہے کہ حریم شاہ کو یہ مہم جوئی بہت مہنگی پڑے گی

ا

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی