ترکی میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کرگئی -ان ہلاکتوں کی خبروں سے ترکی کی عوام پہلے ہی غمزدہ تھی مگر اب ایک اور ہلاکت نے ان کے غم کمیں اور اضافہ کردیا جب میڈیا پر یہ خبر آئی کہ ترکیہ میں آنیوالے میں زلزلے میں فٹ بال ٹیم کے 28 سالہ گول کیپر انتقال کر گئے ۔تفصیلات کے مطابق ترکیہ میں زلزلے کے باعث کئی گھنٹے ملبے تلے پھنسے رہنے کے بعد فٹ بال ٹیم کے گول کیپر احمد ترکسلان انتقال کر گئے ،احمد کے انتقال کی تصدیق فٹبالر کے کلب نے ٹوئٹر پر کی ۔
کلب ٹیم نے اپنے بیان میں کہا کہ احمد ترکسلان زلزلے میں ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے ،احمد ایک خوبصورت انسان تھے جنہیں بھلایا نہیں جا سکے گا۔یاد رہے کہ ترکیہ زلزلے میں کئی کھلاڑی بھی ملبے تک پھنس گئے تھے جن میں کچھ کھلاڑیوں کو زندہ ملبے تلے سے نکال لیاگیا جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔
ترکی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق 11 ہزار ہلاکتوں کے ساتھ ساتھ 26 ہزار افراد زخمی ہیں اور شام میں زخمیوں کی تعداد ساڑھے تین ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والی ٹیموں کو خدشہ ہے کہ زلزلے سے تباہ ہونے والی عمارتوں کا ملبہ ہٹانے کا کام تاحال جاری ہے جس سے ملبے کے نیچے سے مزید لاشیں نکلیں گی ۔