تحریک لبیک پاکستان نے اپنے قائد سعد رضوی کے ولیمے پر عوامی دعوت کا اعلان کردیا

اگر آپ تحریک لبیک کے کارکن ہیں یا مفتا توڑنے والے گروپ کے ممبر رہے ہیں – تو آپ سب کے لیے خوشی کی خبر ہے کہ تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی نے 6 فروری کو پاکستان بھر کے تمام افراد کو اپنے ولیمے میں مبینہ طور پرشرکت کی دعوت دے دی ہے

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے جمعرات کو اپنے کارکنوں اور رہنماؤں کو لاہور میں 6 فروری کو ہونے والی اپنے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی کے ولیمہ کی تقریب میں شرکت کی عوامی دعوت دے دی۔

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد حسین رضوی آج صبح اپنے اہل خانہ اور قریبی رشتہ داروں کے ہمراہ اٹک کے علاقے نیکہ کلاں کے لیے روانہ ہوئے جہاں ان کا نکاح ایک پروقار تقریب میں ادا کیا جائے گا اور وہ اپنی دلہن لیکر لاہور لوٹیں گے ۔

اس معاملے سے باخبر ذرائع نے بتایا کہ رضوی کے ولیمے کی تقریب سبزہ زار گراؤنڈ میں دوپہر ایک بجے ہوگی، انہوں نے مزید کہا کہ حکام نے تقریب کی اجازت دے دی ہے۔

سعد رضوی کی شادی 22 نومبر 2020 کو ہونا تھی لیکن ان کے والد اور ٹی ایل پی کے سابق سربراہ خادم حسین رضوی کے انتقال کی وجہ سے اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

ہم سوشل پاکستان کی جانب سے علامہ سعد رضوی کو شادی کی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ کہ ان کی ازدواجی زندگی کامیاب ہو اور وہ سیاسی میدان میں بھی کامیابیاں سمیٹیں اور ان توقعات پر پورا اتریں جو نبی پاک ﷺ کے ہروانے ان سے لگائے بیٹھے ہیں اور یہ جماعت قومی دھارے میں شامل ہوکر ملک و قوم کی کامیابی میں اپنا حصہ ڈالے اور تشدد کی سیاست سے خود کو دور رکھے

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی