تحریک عدم اعتماد کے لیے اسمبلی اجلاس او آئی سی کانفرنس کے بعد بلایا جائے گا

اس وقت سیاسی گہما گہمی عروج پر ہے اپوزیشن پر امید ہے کہ وہ نئی تاریخ رقم کرنے جارہی ہے جبکہ عمران خان کو اپنی حکمت عملی پر پورا بھروسہ ہے ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی چال کے ذریعے اپوزیشن کی یہ سازش ناکام بنا دیں گے تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے کی لیے حکومت نے کہا ہے کہ انہیں کوئی جلدی نہیں اپوزیشن کو کیونکہ یقین ہے کہ ان کا انجام قریب ہے اس لیے وہ ہر حال میں ان کا حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں

حکومت نے اب یہ فیصلہ کیا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو بلایا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق او آئی سی اجلاس کے بعد تحریک عدم اعتماد کا معاملہ نمٹا جائے گا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال میں حتمی فیصلے کرنے کے اختیارات وزیر اعظم عمران خان کو دے دیے۔کمیٹی نے ملک بھر میں جارحانہ پالیسی اور عوامی رابطہ مہم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

پی ٹی آئی نے کو امید کہ اتحادی پارٹنرز اپوزیشن جماعتوں کا ساتھ نہیں دیں گے،کپتان نے وزراء کو حکومتی اتحادیوں کے تحفظات کو دور کرنے کا کام سونپا ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی کوئی جلدی نہیں اور تحریک انصاف کو اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لیے کافی اراکین کی حمایت حاصل ہے۔ تاہم اپوزیشن جماعتیں پارٹی قانون سازوں کو رشوت کی پیشکش کر رہی ہیں اور ان کے ارکان کو خرید نے کے لیے پیسہ چلارہی ہیں مگر خان کا حافظ آباد جلسے میں دعویٰ تھا کہ وہ ان 3 چوہوں کو شکار نہیں کرنے دے گا بلکہ ان کی سیاست کا ہمیشہ کی لیے خاتمہ کردے گا ۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی