تحریک عدم اعتماد کے روزپارلیمنٹ ہاؤس رینجرز کے حوالے ہوگا : شیخ رشید

Prime Minister Imran Khan meeting with Officers of Pakistan Army at Noshki, Balochistan on 8th February, 2022

کل کے ناخوشگوار واقعے کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کی سیکیوریٹی رینجرزکے حوالے کرنے کا پروگرام بنا لیا گیا ہے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے جمعہ کو ایک اجلاس میں کہا کہ انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس، ایم این اے لاجز اور پرانے ایم این اے ہاؤس کو تحریک عدم اعتماد کے دن سیکیورٹی کے لیے رینجرز اور فرنٹیئر کور کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ’اگر کوئی ایم این اے خود کو غیر محفوظ سمجھتا ہے اور سیکیورٹی چاہتا ہے تو حکومت سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نےان چھ پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے جن کی لاپرواہی کے سبب انصار الاسلام کے کارکنان وفاقی دارالحکومت میں پارلیمنٹ لاجز میں داخل ہوئے۔

گزشتہ رات اسلام آباد پولیس نے ایک کارروائی میں جمعیت علمائے اسلام ف (جے یو آئی-ف) کے ایم این ایز مولانا صلاح الدین ایوبی، مولانا جمال الدین اور انصار الاسلام فورس کے کارکنوں کو پارلیمنٹ لاجز سے گرفتار کیا تھاجسپر مولانا نے پورا پاکستان جام کرنے کی دھمکی دی تھی تاہم آج صبح سے قبل ہی ان سب گرفتار افراد کو رہا کردیا گیا تھا جس پر فضل الرحمان نے سڑکیں بند کرنے کی کال واپس لے لی تھی ۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی