تحریک عدم اعتماد بارے آج سپریم کورٹ فیصلہ جاری کردے گی: چیف جسٹس

سپریم کورٹ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد کوقومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے “غیر آئینی” فیصلے پر چیف جسٹس آف پاکستان کی آج سماعت کا چوتھا دن ہے جو بلا تعطل جاری ہے ۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ نے اس آئینی بحران کا از خود نوٹس لیا تھا جو قاسم سوری کی جانب سے تحریک پر ووٹنگ کی اجازت نہ دینے کے بعد پیدا ہوا تھا، اور جس پر اپویشن نے اسے آئین کی صریحاً خلاف ورزی قرار دیا تھا ۔

جسٹس بندیال کی سربراہی میں جسٹس منیب اختر، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس مظہر عالم اور جسٹس جمال خان مندوخیل پر مشتمل سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ کیس کے باقی مدعا علیہان کے وکلاء کے دلائل سن رہا ہے۔

سماعت کے آغاز پر مسلم لیگ ن کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس آج بلانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

جس کا جواب دیتے ہوئے چیف جسٹس بندیال نے کہا کہ عدالت میں بہت اہم کیس زیر سماعت ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم سب سے پہلے 3 اپریل کوپاکستان کی پارلیمنٹ میں جو کچھ ہوا اس پر کیس سمیٹنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدالت کے خلاف منفی بیانات دیئے جا رہے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ عدالت معاملے میں تاخیر کر رہی ہے۔

آخر میں پنجاب اسمبلی کا معاملہ دیکھیں گے۔

منگل کی سماعت میں پی پی پی، مسلم لیگ ن، پی ٹی آئی، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (ایس سی بی اے)، سندھ ہائی کورٹ بار، اٹارنی جنرل آف پاکستان اور پنجاب کے ایڈووکیٹ جنرل کے وکلاء نے عدالت کے سامنے اپنے دلائل پیش کیے۔

“نگران حکومت کی تشکیل عدالت کی کارروائی سے مشروط ہے اس کیس پر کیونکہ پورے پاکستان کی نظر ہے اسلیے ہم اس کیس کو آج ختم کرنا چاہتے ہیں ۔ وفاداریوں کی بجائے قانون اور آئین کی بنیاد پر فیصلہ سنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر سپریم کورٹ حکم جاری کرے گا۔

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم