نجی ٹی وی چینل کو انترویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے پنجاب اسمبلی کے حوالے سے بیان میں کہا کہ سپیکر سبطین خان اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ خفیہ رائے شماری سے ہونی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں نمبر گیم انتہائی دلچسپ ہے، ہماری بھرپور تیاری ہے اپنے نمبرز کے حوالے سے مطمئن ہیں انشاءاللہ اس دن ایک بڑا سرپرائز ملے گا ، الحمد اللہ۔