تحریک انصاف کے 9 ملزمان کی رہائی ہائی کورٹ میں چلینج کرنے کا فیصلہ

پاکستان میں ہماری روایات کے مدنظر خواتین اور بچوں کو جیل یا تھانے میں رکھنے کو پسندیدگی کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا -خاص طور سے اگر یہ افراد کسی ایسے جرم میں شریک نہ ہوں جس سے کسی کی جان کو خطرہ لاحق ہوا ہو تو ایسے افراد کے لیے سوشل میڈیا پر شور مچ جاتا ہےاور ان کی رہائی کے لیے آواز بلند کی جاتی ہے -اگرچہ 9 مئی کا سانحہ پاکستان کی تاریخ کے سنگین واقعات میں سے ایک ہے مگر کیونکہ خواتین اس میں براہ راست ملوث نہیں تھیں اس لیے پی ٹی آئی سے محبت رکھنے والے اس خواہش کا اظہار کررہے تھے کہ ان خواتین قیدیوں کو ضمانت پر رہا کردیا جائے -کل جب انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ان کی ضمانت منظور کی تو ملک بھر کے افراد نے اس عدالتی فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا مگر آج ان سب کے لیے بری خبر ہے کہ ان 9 افراد کو رہا کرنے کی اجازت نہیں مل رہی -جناح ہاؤس حملہ کیس میں پراسیکیوشن نے صنم جاوید، روبینہ جمیل سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتوں سے متعلق فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پراسیکیوشن کی ضمانتیں خارج کروانے کی درخواست کی تیاری پر مشاورت جاری ہے، اے ٹی سی کا مصدقہ فیصلہ موصول ہوتے ہی درخواست دائر کردی جائے گی،یاد رہے کہ اے ٹی سی نے صنم جاوید اور روبینہ جمیل سمیت 9ملزمان کی ضمانت منظور کر لی تھیں۔

Related posts

پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی ایک اور رکاوٹ دور

نو ٹو پلاسٹک ؛ ہمارا مقصد پنجاب کو پلاسٹک فری بنانا ہے؛مریم نواز