تحریک انصاف کے کئی روز سے لاپتہ میڈیا انچارج اظہر مشوانی گھر پہنچ گئے۔ تحریک انصاف نے اظہر مشوانی کی بازیابی کیلئے آج نماز جمعہ کے بعد ملک بھر میں مظاہروں کی کال دے رکھی تھی۔ اظہر مشوانی نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ بخیروعافیت گھر واپس پہنچ چکا ہوں، گذشتہ 8 دنوں میں عوام کی دعاوں ، کاوشوں اور سپورٹ نے ساری عمر کیلئے مقروض کر دیا۔
انہوں نے تحریک انصاف کے زیرحراست افراد کے کیے لکھا کہ دعا ہے کہ تحریک انصاف کے دیگر اسیران جلد اپنی فیمیلیز کے ساتھ افطار کریں۔تاہم انھوں نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ انہیں کس نے اٹھایا تھا اور ان کےساتھ ان سات دنوں میں کیا سلوک روا رکھا گیا -ان کے حوالے سے بعض صحافی یہ خبر بھی دے رہے تھے کہ شائید ان سے وعدہ معاف گواہ بنا کر کپتان اور پی ٹی آئی کے خلاف استعمال کیا جائے گا -مگر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ انہیں کسی نے نہیں اٹھایا یہ پی ٹی آئی والوں کی ہی کوئی چال ہے –