مسلم لیگ کی ناکام پالیسیوں نے مسلم لیگ کے قریب سمجھے جانے والے صحافیوں کا ضبط بھی جواب دینے لگا ہے اور وہ بھی اب ن لیگ کے غلط فیصلوں پر کھل کر تنقید کرنے لگے ہیں اب ا ن میں رؤوف کلاسرا بھی شامل ہوگئے ہیں – صحافی رؤف کلاسرا نے مسلم لیگ( ن) کی جانب سے سابق بیورو کریٹ احد چیمہ کا نام نگران وزیر اعلیٰ کیلئے تجویز کرنے پر (ن) لیگ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا دیا.
https://twitter.com/Khan999Tanoli/status/1615367546231717888
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں سنئیر صحافی کا کہنا تھا کہ ” پی ٹی آئی نے 2 بیوروکریٹس ناصر کھوسہ اور احمد نواز سکھیرا کے نام نگران وزیراعلیٰٗ کےلیے دیئے، جو قابل قبول اور بہتر چوائس ہیں. مسلم لیگ (ن) احد چیمہ کا نام لائی جس کا دور تک وقار اور ایمانداری سے تعلق نہیں۔پنجاب میں ہر بڑے سکینڈل میں وہ ملوث رہے۔ رؤف کلاسرا نے لیگی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شریفوں کے نزدیک جو افسر مشکوک ہے وہی معتبر،وفادار اور قابل بھروسہ ہے.اب پورا میڈیا ایک بار پھر نون لیگ کے اس فیصلے پر تنقید کرے گا اور کہے گا کہ یہ لوگ کپتان سے خوف کھا کر ایسا کرنے پر مجبور ہوئے