تحریک انصاف کے 287 ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد میں شمولیت

سنی اتحاد کونسل نے اب تک کتنے آزاد امیدواروں کے بیان حلفی جمع کرا دیئے؟ اس حوالے سے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کامیاب آزاد امیدواروں کی سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے حوالے سے سنی اتحاد کونسل نے مزید 36 آزاد امیدواروں کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیئے ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 86 ہو گئی ہے ۔
پاکستان تحریک انصاف کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں اب تک مجموعی طور پر 287 اراکین اسمبلی نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرو ا دیئے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں بتایا گیاہے کہ قومی اسمبلی کیلئے 86 آزاد اراکین اسمبلی نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن مین جمع کروا دیئے ہیں ،جبکہ پنجاب اسمبلی کیلئے 105 ارکان ، خیبرپختون خوااسمبلی کیلئے 85 اراکین اور سندھ اسمبلی کیلئے 11 اراکین اسمبلی نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ جمع کروا دیئے ہیں ۔
اب صرف وہ ممبران اسمبلی باقی رہ گئے ہیں جن کے نوٹیفیکیشن الیکشن کمیشن آف پاکستان نے روکے اور جاری نہیں کیے یا ایک ایم این اے وسیم قادر اور چند ایم پی ایز جو کلمے کی قسمیں کھاکر مکر گئے اور ایمان بیچ دیا -اگرچہ بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ الیکشن کے بعد پی ٹی آئی کے بہت سے آزاد ممبران قومی اور صوبائی اسمبلی دوسری جماعتوں کو پیارے ہوجائیں گے ان کا یہ خیال بالکل غلط ثابت ہوا-

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی