تحریک انصاف کے کئی منحرف رہنما شیخ رشید کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے

پاکستان عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا – یہ بتایا جارہا ہے کہ تحریک انصاف کے کئی منحرف رہنما شیخ رشید کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے۔

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی اور شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کے مقدمات پر سماعت ہوئی۔اجمل صابر نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید نے 6 مئی کو لال حویلی میں اجلاس بلایا تھا جہاں 9 مئی کی پلاننگ کی گئی۔بانی پی ٹی آئی اور شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کے مقدمات میں سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم، سابق ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی اور عمر تنویر بٹ وعدہ معاف گواہ بن گئے۔

ذرائع کے مطابق صداقت عباسی، واثق قیوم اور عمر تنویر بٹ نے عدالت میں 154 کا بیان ریکارڈ کرا دیا۔گواہوں کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ 9 مئی کی پلاننگ شیخ رشید، راجہ بشارت، راشد شفیق، اعجاز خان جازی، راشد حفیظ اور بانی پی ٹی آئی کی ایماء پر کی گئی۔اے ٹی سی نے بانی پی ٹی آئی، شیخ رشید اور راشد شفیق کو 6 فروری کو عدالت میں طلب کر لیا۔شیخ رشید 9 مئی کے واقعے کے بعد سے بڑی مشکلات کاسامنا کررہے ہین -2بار ان کو گرفتار کیا گیا اور اب 17 دن سے تیسری مرتبہ وہ پابند سلاسل ہیں -تاہم ان کو قلم دوات کے نشان پر راولپنڈی سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی ہے –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی