تحریک انصاف کے منحرف ارکان ملا کر نئی جماعت بنانے کی پلاننگ

تحریک انصاف کی بڑھتی مقبولیت نے سیسی جماعتوں کے ساتھ کئی اداروں کو بھی پریشان کررکھا ہے اس لیے وہ سب مل کر اس پارحتی کے آگے بندھ باندنے کی سرتوڑ کوشش میں لگے ہیں -اس پر یہ پروگرام بنایا جارہا ہے کہ تحریک انصاف کے ناراض ارکان کو اکٹھا کرکے ایک نئی جماعت متعارف کروائی جائے تاکہ پی‌ٹی آئی کا ووٹ بینک توڑا جاسکےکپتان نے بھی اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ ان کے پارٹائی ممبران کو فون کالز آرہی ہیں کہ تحریک انصاف چھوڑ دو -پنجاب میں تحریک انصاف کو کمزور کرنے اور ٹف ٹائم دینے کیلئے سابق صدر آصف زرداری کی حکمت عملی پر کام شروع کر دیا گیا۔

 

 

نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق رہنماﺅں کی قیادت میں نیا گروپ بنانے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے، نیا گروپ بنانے کیلئے رابطوں اور ملاقاتوں کا آغازہو گیا، جس میں سینٹرل اور جنوبی پنجاب کے اہم سیاسی خاندانوں کی شمولیت متوقع ہے۔مگر یہ الیکٹریبلز بھی اس بات سے خائف ہیں کہ جو ہوا اس وقت پی ٹی آئی کی چل رہی ہے کہیں ان کا سیسی مستقبل تاریک نہ ہوجائے –

 

ذرائع کاکہناہے کہ نئے گروپ کی قیادت پی ٹی آئی پنجاب کی سابق شخصیت کر سکتی ہے ،نیا گروپ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرے گا۔مگر ابھی تک تمام پی ٹی آئی رہنما عوام کے خوف اور الیکشن نتائج دیکھ کر سے کسی بھی قسم کا تجربہ کرنے کے موڈ میں دکھائی نہیں دے رہے –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی