تحریک انصاف کے رہنما جنہیں گزشتہ کئی دنوں سے جے ٹی ٹیم طلب کررہی تھی آج اس انویسٹیگیشن ٹیم کے روبرو پیش ہوگئے -تحریک انصاف کے رہنما جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوئے تو ان سے دیگر سوالات کے ساتھ ساتھ ظل شاہ کی ہلاکت اور زمان پارک مزاحمت کے سوال بھی کیے گیے -نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کارکان ظل شاہ کی موت اور دہشت گردی کے مقدمات سے متعلق تحقیقات کیلئے پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد، اسلم اقبال اور محمودالرشید جے آئی ٹی میں پیش ہوئے۔ پی ٹی آئی پر الزام ےھا کہ جب ظل شاہ کو حادثہ پیش آیا تو پی ٹی آئی کے لوگ انہیں ہسپتال کی بجائے یاسمین راشد کے کلینک لے گئے تھے -جس پر یاسمین راشد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا –
جے آئی ٹی نے زمان پارک آپریشن کے دوران مزاحمت سمیت واقعات پر بیانات ریکارڈ کئے۔ انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر میں محمودالرشید سے جلاؤ گھیراؤ اور پولیس تشدد سے متعلق سوالات پوچھے گئے جن کا پی ٹی آئی رہنما نے جواب ریکارڈ کروایا۔ اس سے قبل سابق وفاقی وزیر اور رہنما تحریک انصاف نے اپنا بیان جے آئی ٹی میں ریکارڈ کروایا تھا۔