تحریک انصاف کے لاپتہ سوشل میڈیا اکٹیویسٹ فہد جمال گھر واپس پہنچ گئے

تحریک انصاف کی حکومت جب سے ختم ہوئی ہے ان کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے-ان کے رہنماؤں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے مگر تمام تر سختیوں کے باوجود تحریک انصاف کے تمام رہنما اپنے کپتان کے ساتھ کھڑے چٹان کی طرح کھڑے ہیں –
پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا شیل کے افراد کو بھی گھروں سے اٹھایا گیا ہے ان ہی میں ایک فہد جمال بھی ہیں تاہم اب فہد جمال گھر واپس پہنچ گئے ہیں ۔ –

 

 

 

فہد جمال کے گھر واپس آنے پر وکیل نے بازیابی کی درخواست واپس لے لی۔فہد جمال کئی روز سے لاپتہ تھے جس پر اس کی گمشدگی کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔ایس ایچ او تھانہ عزیز بھٹی نے بھی سندھ ہائیکور ٹ میں رپورٹ جمع کروا دی، عدالتی احکامات پر درخواست گزار کو مقدمہ اندراج کیلئے طلب کیا گیا تھا۔ سندھ ہائیکورٹ نے بازیابی سے متعلق درخواست واپس لینے پرنمٹا دی۔

Related posts

فواد چوہدری نے شاہد آفریدی کو ” ڈفر ” قرار دے دیا

لاہور کے کئی علاقوں میں ہر گھنٹے بعد لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ؛نجی چینل کا دعویٰ

سائفر کیس میں کپتان اور نائب کپتان کی سزا معطلی پر رانا ثنا اللہ کا ردعمل