تحریک انصاف کے صرف ان کارکنوں کو جیل بھیجیں جن پر ایف آئی آر ہے: ہائی کورٹ

لانگ مارچ میں شرکت سے روکنے کے لیے پولیس نے تحریک انصاف کے مختلف کارکنوں کو گھروں اور احتجاج کے دوران گرفتار کیا جس کو پی ٹی آئی نے عدالت ،میں چیلنج کیا جس کی آج سماعت ہوئی یہ سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے کارکن کامران ملک اور دیگر کی گرفتاریوں کے خلاف درخواست پر ہوئی ، عدالت نے سپریم کورٹ کے آرڈر پر عملدرآمد کا حکم دے دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے پی ٹی آئی کارکنوں کی رہائی سے متعلق رپورٹ جمع کروائی ،اس رپورٹ میں کہا گیاہے کہ عدالتی حکم پر 23 افراد کو ضمانتی بانڈز لے کر چھوڑ دیا گیا ، 37جبکہ افراد کو جیل بھجوا دیا گیاہے ، کل سے کچھ ایسےناخوشگوار واقعات ہوئے جس سے کافی نقصان ہوا۔اسلام آباد میں بھی ان کارکنوں نے جلاﺅ گھیراﺅ کیا اور آ گ لگائی ، حالات کافی کشیدہ تھے ، شہر کے حالات کو دیکھتے ہوئے نقص امن کے تحت ان لوگوں کو حراست میں لیا گیا ۔

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم