تحریک انصاف کی کمان سنبھالنے کے بعد بیرسٹر علی گوہر کا جزباتی بیان سامنے آگیا

عمران خان نے اپنے انتہائی بااعتماد ساتھی بیرسٹر علی گوہر خان کو پارٹی چئیرمین نامزد کردیا جو 2 دسمبر کو انٹرا پارٹی انتخاب لڑ کر عبوری چئیرمین بن جائیں گے -ان کے نام کا اعلان پارٹی کے ترجمان بیرسٹر علی ظفر نے کیا -اپنی تعیناتی کا نام سن کر علی گوہر کپتان کے ان پر اعتماد پر بہت خوش نظر آئے
تحریک انصاف کے نامزد چیئرمین بیرسٹر گوہر کا اہم بیان آ گیا جس میں انہوں نے عمران خان سے وفاداری کا اعادہ کیا۔انھوں نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ ان کی دلی خواہش ہے کہ کل ہی عدالت عمران خان کے حق میں فیصلہ دے اور عمران خان دوبارہ پارٹی چئیرمین کا عہدہ سنبھالیں –

نامزد چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ جب تک عمران خان باعزت واپس نہیں آجاتے، میں ذمہ داری نبھاؤں گا۔ ہماری جدوجہد وہی ہے جو عمران خان کی تھی، انہی کا نظریہ اول آخر ہے، وہ جیل کے اندر ہوں یا باہر اصل لیڈر وہی ہیں۔اس موقع پر بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کیلئے تحریک انصاف کا عبوری سیٹ اپ آ رہا ہے۔ انھوں نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن کی جانبداری کی بات کی -ان کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی کسی صورت الیکشن کمیشن کو موقع نہیں دینا چاہتی کہ وہ پی ٹی آئی سے بلے کا نشان چھین لے۔ 2 دسمبر کو انٹر اپارٹی الیکشن کروانے جارہے ہیں اور عمران خان اس میں حصہ نہیں لیں گے۔ انٹر اپارٹی الیکشن لڑنے سے متعلق عمران خان سے مشاورت کی گئی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف صرف توشہ خانہ کیس میں فیصلہ ہواہے، توشہ خانہ کیس میں سزا ماتحت عدلیہ نے سنائی جو غیر آئینی ہے، توشہ خانہ کیس میں جو الزام لگایا گیا اس پر نااہلی نہیں ہو سکتی، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے انٹر پارٹی الیکشن کروانے کی منظوری دیدی ہے۔تحریک انصاف کے اس فیصلے کے بعد اب عمران خان پارٹی چئیرمین بھی نہیں رہے -کے پی کے سے تعلق رکھنے والے بیرسٹر کی اس اعلیٰ عہدے پر تعیناتی پر
عمران خان کے اس فیصلے کے بعد کے پی کے میں ان کا ووٹ بینک اور بڑھ جائے گا –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی