تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کی نظر بندی ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری

خدیجہ شاہ کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی ایک اور خاتون رہنما صنم جاوید کی رہائی کا امکان روشن ہوگیا – ڈپٹی کمشنر لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کی نظر بندی ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے ہائیکورٹ کے حکم پر نظر بندی ختم کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ، سرکاری وکیل کی جانب سے حکم نامے کی کاپی عدالت میں جمع کروادی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے صنم جاوید کی30 روز کے لیے نظر بندی کا نوٹیفیکیشن 2 دسمبر کو جاری کیا گیا تھا ۔ صنم جاوید کو 9 مئی کے روز اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس کے باہر وہ احتجاجی مظاہرے میں شرکت کے لیے پہنچی تھیں –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی