تحریک انصاف کی وجہ سے ملک میں نفرت اور انتشار پھیل رہاہے :شیری رحمان

ملک میں اس وقت سیاسی صورتحال کشیدہ ہے -عمران خان کو دیوار سے لگائے جانے اور ان کی حکومت کی برطرفی پر پی ٹی آئی کارکنوں میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے جس کا اظہار وہ ٹویٹر کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر آکر بھی کررہے ہیں اس کے علاوہ نورعالم اور ایم کیو ایم رہنما کنورنوید جمال کے ساتھ ہوٹل اور ائیر پورٹ پر تلخ کلامی کے واقعات بھی پیش آئے ہیں ایسا لگتا ہے کہ بڑھتے وقت کے ساتھ اس میں شدت آتی جائے گی

 پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے کہا ہے کہ  تحریک انصاف کی وجہ سے ملک میں گالم گلوچ کا رجحان بڑھ گیاہے  ،عمران  خان کے مشتعل کارکنان خطرناک رجحان پیدا کر رہے ہیں ۔

 کارکنان وہی عمل کرتے ہیں جو قیادت کہتی ہے ، تمام صورتحال کی ذمہ دار تحریک انصاف کی قیادت ہے ، کارکردگی پر سوالات سے بچنے کیلئے امریکہ مخالف بیانیہ بنایا جا رہا ہے ، لوگ آپ کے بیانیہ کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک نجی ہوٹل میں مصطفیٰ نواز کھوکھر اور نور عالم سمیت دیگر سیاسی افراد موجود تھے جہاں  ایک بزرگ نے نور عالم  پر  غدار سمیت دیگر الفاظ کسے جس پر مصطفی نواز کھوکھر اور نور عالم نے بزرگ شہری کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

Related posts

ہائیکورٹ کا تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کی فوری رہائی کا حکم

9 جولائی 1967:مادر ملت فاطمہ جناح کی 57 ویں برسی

پاکستان کی معروف خاتون شیف ناہید انصاری آپا انتقال کر گئیں