تحریک انصاف کی سپریم کورٹ کو دورانِ انتخابات پُرامن رہنے کی تحریری یقین دہانی

حکومتی اتحاد کو لگتا ہےکہ ان کا الیکشن کیمپین کرنا مشکل ہوگا کیونکہ تحریک انصاف کے نوجوان ان پر مختلف طریقوں سے حملہ آور ہو سکتے ہیں -اس معاملے کو چیف جسٹس نے بھی عدالت میں ڈسکس کیا جس کے بعد تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کو دورانِ انتخابات پُرامن رہنے کی تحریری یقین دہانی کروا دی۔
پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات کے دوران سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی عدالت عظمی کو یقین دہانی کروائی ہے -تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ ان کی جماعت کے خلاف حکومتی جبر جاری ہے ان پر مظام کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں ،اس کے باوجود جمہوریت کی بقا کیلئے عدالت کو یقین دہانی کروا رہے ہیں۔

 

 

تحریک انصاف کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف امن کو ہاتھ سے نہیں جانے دے گی، تمام سیاسی جماعتیں بھی انتخابی مہم اور انتخابات کے دوران پرامن رہیں۔ پی ٹی آئی کا موقف تھا کہ انتخابات کے دوران کوئی کرپٹ پریکٹس نہ ہو تو پی ٹی آئی کے کارکنان حالت امن میں رہیں گے۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی