تحریک انصاف کی ریلی میں آنے والے کارکنوں کی گرفتاریاں شروع

عمران خان کی ریلی کو روکنے کے لیے پولیس نے سخت رویہ اپنانے کا فیصلہ کرلیا جس کے بعد مال روڈ اور جیل روڈ پر پولیس نے مختلف پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کرلیا -پولیس نے زمان پارک کے اطراف سڑکیں بھی بند کردیں اور کسی بھی شخص کو زمان پارک جانے کی اجازت نہیں دی –
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی لاہور کے علاقے زمان پارک میں موجود تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریاں شروع ہوگئی ہیں ، یہ گرفتاریاں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کی جارہی ہیں، انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ قانون پر ہر صورت عمل درآمد کرایا جائے گا، اس سے قبل ایلیٹ فورس کے اہلکاروں سے بھری گاڑیاں بھاری مقدار میں زمان پارک پہنچی تھیں۔

 

پولیس نے بتایا کہ زمان پارک کینال روڈ سے کارکنان کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا جارہاہے ، حکام نے بتایا کہ واٹر کینن بھی زمان پارک پہنچا دی گئی ہے اور گرفتار ہونے والے زیادہ تر کارکنان ریلی میں شرکت کیلئے زمان پارک پہنچے تھے۔

Related posts

اجازت مل گئی: پی ٹی آئی 6 جولائی کو اسلام آباد میں پنڈال سجائے گی

پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دینےپر عدالت سخت برہم

پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی