تحریک انصاف کی خالی کی گئی 33 نشستوں پر ضمنی الیکشن 16 مارچ کو ہوگا

موجودہ حکومت کسی طور بھی عام انتخابات کی طرف جاتی دکھائی نہیں دے رہی -اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی خالی کی گئی 33 نشستوں پر قومی اسمبلی کا انتخاب کروادیا جائے -اس سے اتفاق کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے 33ارکان کے استعفے منظور ہونے کے بعد خالی ہونے والی نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا , شیڈول کے مطابق ان حلقوں میں 16مارچ کو الیکشن ہو گا۔

 

جس کے لیے کاغذات نامزدگی 6سے 8 مارچ کے درمیان جمع کرائے جا سکیں گے اور 9 مارچ کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی، جبکہ 23 فروری کو انتخابات کیلئے نشان الاٹ کیے جائیں گے ۔
کراچی سے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے بعد پی پی پی کو امید ہوگئی ہے کہ وہ کراچی سے قومی سمبلی کی مزید سیٹیں نکال سکتے ہیں اسی لیے ان 33 حلقوں میں کراچی سے قومی اسمبلی کے 9 حلقے شامل کیے گئے ہیں، جبکہ خیبر پختونخوا کے 8 حلقوں میں ضمنی انتخابات کروائیں جائیں گے ، پنجاب کے شہر راولپنڈی کی 5نشستیں جبکہ لاہور اور ملتان کی 2،2 نشستوں کو بھی ضمنی انتخاب کے لیے شامل کیا گیا ہے ۔

Related posts

بھارتی انتخابات میں کتنےمسلمان امیدوار وں نے الیکشن لڑا ، کتنے کامیاب ہوئے؟

بھارت کے 4 کم عمر نوجوان الیکشن جیت کر پارلیمنٹ پہنچ گئے

ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت کا کلین سویپ ؟