مریم نواز نے اپنی پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا اور ساتھ ہی حکومت سے مطالبہ کردیا کہ تحریک انصاف پر مکمل پابندی عائید کردی جائے اور عمران خان کو نااہل کیا جائے – عمران خان نے سزا سے بچنے کیلئے تربیت یافتہ دہشتگرد گھر میں رکھے ہوئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ سیاست دان بہادر ہوتے ہیں، گرفتاری اور احتساب سے نہیں ڈرتے۔ گرفتاری اور احتساب سے صرف چور، ڈاکو اور دہشت گرد ڈرتے ہیں۔ گرفتاری سے زیادہ خوف اپنے مکروہ اعمال کا ہے، یہ سیدھا اعتراف ہے کہ مقدمات سچے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر زمان پارک میں صرف ایک خاتون موجود ہے تو پولیس پر اندر سے گولیاں اور پیٹرول بم کون برسا رہا ہے؟ جھوٹ بولنے سے پہلے سوچتے نہیں؟