تحریک انصاف کو بلا ملے گا یا نہیں ؟ سپریم کورٹ میں فیصلہ محفوظ

سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کو بلے کا نشان دینے یا دینے کے خلاف دوروز جاری رہنے والی سماعت مکمل ہوگئی – صبح 10 بجے شروع ہونے والی جماعت شام 7 بجےتک جاری رہی – سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن کےخلاف الیکشن کمیشن کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔ محفوظ کیا گیا فیصلہ آج ہی سنائے جانے کا امکان ہے، سماعت کے بعد چیف جسٹس نے ریمارکس دیےتمام وکلاء نے بہترین معاونت کی۔

تحریک انصاف کی جانب سے علی ظفر اور حامد خان نے تفصیلی دلائل دیے -اس دوران پاکستان تحریک انصاف سے ناراض ہوجانے والے افراد نے بھی شکائیتوں کے انبار لگادیے –

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ایسی بات نہیں ہے کہ کوئی درخواست دائر نہیں کر سکتا، جب آپ حکومت میں تھے ہمیں وہاں بھی جانا ہوگا، جب آپ کو الیکشن کمیشن نے پہلا نوٹس جاری کیا، میڈیا میں آ کر الزامات لگا دینے سےآئینی ادارے کمزور ہوتے ہیں، اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ الزامات نہ لگائیں اگر وہ سچے ہیں، جب آپ حکومت میں تھے الیکشن کمیشن نے آپ کو نوٹس کیا تھا، ہمیں دیکھنا ہو گا اس وقت کیا بدنیتی کی گئی؟

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہمیں اس بات کا اندازہ لگانے کیلئے پوری ٹائم لائن دیکھنا ہوگی، اچانک الزام لگانا کہ اسٹیبلشمنٹ الیکشن کمیشن پراثرانداز ہو کرکچھ کر رہی ہے ہم اس بات کو یقینی طور پر سنیں گے، اس اسٹیبلشمنٹ پر اس وقت آپ کا یہ الزام نہیں ہوگاکہ یہ الیکشن کمیشن کے ساتھ ملے ہوئے ہیں، اگر آپ اسے ڈرامائی اور سیاسی رنگ دینا چاہتے ہیں تو پورا متن بیان کریں یا اپنے کیس کو قانون تک محدود رکھیں۔بظاہر یہی لگتا ہے کہ سپریم کورٹ تحریک انصاف کو بلے کا نشان نہیں دے گی اور پوری جماعت کو آزاد ہی الیکشن لڑنا پڑے گا جس سے حالات مزید بگاڑ کی جانب جائیں گے-خدا کرے کہ یہ معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہوجائے لگتا یہی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو ایک بلا تو نہیں ملے گا البتہ پوری جماعت کو ایک دوسرا نشان ملنے کا امکان ہے –

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم