تحریک انصاف کا گورنر کے پی کے غلام علی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع

گورنر کے پی کے غلام علی نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے 28 مئی کی تاریخ دی تھی مگر پھر انھوں نے بھی یو ٹرن لے کر تاریخ ہی مسترد کردی اور انتخابات کروانے سے معزرت کرلی ان کاکہنا تھا کہ کے پی کے حالات اس قابل نہیں کہ یہاں الیکشن کروائے جائیں -اس پر تحریک انصاف نے گورنر کے خلاف قانونی چارہ گوئی کا فیصلہ کیا اور انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے گورنر غلام علی کیخلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔

 

درخواست میں گورنر خیبرپختونخوا غلام علی اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے گورنر خیبرپختونخوا کوصوبے میں انتخابات کی تاریخ دینے کا حکم دیا، گورنر خیبرپختونخوا نے الیکشن کمیشن کے متعدد خطوط کے جواب میں بھی انتخابات کی تاریخ نہیں دی،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ اپنے یکم مارچ کے فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دے،سپریم کورٹ گورنر خیبرپختونخوا کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی فوری شروع کرے،عدالت گورنر کے تاریخ نہ دینے کی صورت میں صدر مملکت یا مجاز اتھارٹی کو الیکشن کی تاریخ دینے کا حکم دے۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان