تحریک انصاف کا چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے استعفیٰ کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف جس کے ووٹوں سے صادق سنجرانی چئیرمین سینیٹ منتخب ہوئے تھے آج کل پی ٹی آئی والے ان کی اس احسان فراموشی سے سخت نالاں ہیں ان کا خیال ہے کہ صادق سنجرانی نے تحریک انصاف کا کبھی کھل کر ساتھ نہیں دیا بلکہ ہر اس معاملے کو ٹیک کیا جس کا نقصان پی ٹی آئی کو ہوا -اس کے بعد پی ٹی آئی سینیٹرز کا اجلاس ہوا جس میں صادق سنجرانی کے مستقبل بارے بات ہوئی اور متفقہ طور پر صادق سنجرانی کو سینیٹ کے چئیر مین کی سیٹ سے ہٹانے پر اتفاق ہوا – مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

 

کو استعفیٰ دینے پر زور دیا جائے گا ،ذرائع کاکہناہے کہ استعفیٰ نہیں دیا تو عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے گی ۔

ذرائع نے مزید کہاکہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی صدر عارف علوی سے بھی ملاقات ہوئی ،اس ملاقات میں صادق سنجرانی سے استعفیٰ دینے پر زور دیاگیاہے،ذرائع کاکہناہے کہ پی ٹی آئی صادق سنجرانی کے سینیٹ میں کردار سے خوش نہیں ہیں ۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی