تحریک انصاف کا پنجاب میں پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں اپنا وزیراعلیٰ بنا نے کے حوالے سے مشاورت مکمل کرلی انھوں نے پرویز الہی کو وزیراعلیٰ کا عہدہ دینے کا فیصلہ کیا ہے

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسینئر سیاستدان شیخ رشید نے بتایا کہ  پنجاب کے ضمنی انتخابات میں کامیابی کے بعد پارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں 22 تاریخ کو پنجاب میں حکومت بنانے کا فیصلہ ہواہے۔ پرویز الٰہی پی ٹی آئی کی جانب سے وزیراعلی پنجاب کے امیدوار ہوں گے جبکہ  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آئندہ الیکشن کی تیاری کرنے کا بھی  کہہ دیا ہے یہ بھی توقع ہے کہ وہ عنقریب اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان بھی کردیں گے جس کے بعد حکومت کا چلنا یا قائم رہنااور مشکل ہوجائے گا ۔

عمران خان پنجاب میں قدم جمانے کے بعد اب سندھ فتح کرنے کے مشن پر نکلنے والے ہیں اور کراچی اور حیدرآباد میں پی ٹی آئی کافی طاقت پکڑتی جارہی ہے اس لیے اب خان صاحب اندرون سندھ جانے کا ارداہ رکھتے ہیں

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی