تحریک انصاف کا لانگ مارچ اتوار تک جہلم پہنچے گا

عمران خان اور تحریک انصاف جنھوں نے اپنے لانگ مارچ کا آغاز لبرٹی چوک لاہور سے دن 2 بجے شروع کیا تھا اور جسے 4 نومبر کو اسلام آباد پہنچنا تھا لوگوں کی بھرپور شمولیت کے بعد پی ٹی آئی نے اپنا روٹ بدلنے کا پروگرام بنا لیا ہے اور اب عمران خان نے نئے شیڈول کے مطابق جہلم تک کا پلان جاری کرد یا – جس کے مطابق تحریک انصاف آئندہ اتوار کے روز جہلم پہنچے گی۔

 

عمران خان آج کا مارچ چن دا قلعے سے شروع کرکے گوندالا والا باغ پر ختم کریں گے جبکہ کل ہندی بائی پاس سے شروع ہو کر گھکڑ منڈی ہر اختتام پذیر ہوگا۔

 

جمعرات کو وزیرآباد سے گجرات تک کا سفر طے کیا جائے گا، جمعے کے روز گجرات سے لالہ موسیٰ تک آزادی مارچ سفر کرے گا ا۔اس کے علاوہ ہفتے کے روز آزادی مارچ کھاریاں سے شروع ہو کر سرائے عالمگیر پہنچے گااوراتوار کے روز سرائے عالمگیر سے جہلم پہنچے گا۔

Related posts

کسان اتحاد کی حکومت ایک بار پھر کو پھر اسلام آباد مارچ کی دھمکی

کل راولپنڈی میں کیا ہوگا ؟ پوری قوم منتظر

کیا پی ٹی آئی کے علاوہ کسی اور جماعت کے احتجاج پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا؟