آج سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواستوں پر فیصلہ دیا تو تحریک انصاف کے اندر زندگی کی نئی لہر دوڑ گئی -اسی لیے پی ٹی آئی والوں نے اپنی اس فتح کو یادگار بنانے کے لیے لاہور میں جشن کا اعلان کردیا -تحریک انصاف لاہور تنظیم نے آج رات 7 بجے زمان پارک میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی خوشی میں جشن منا نے کا اعلان کر دیا-
انھوں نے لاہور کے رہنے والے پی ٹی آئی ورکرز کو جشن میں شرکت کی دعوت بھی دے دی ۔ پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز محمود کے مطابق آج ہم عدالت عظمیٰ کے تاریخ ساز فیصلے کی خوشی میں کارکنوں کے ہمراہ جشن منائیں گے۔پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان آج شام ساڑھے سات (7:30)بجے اپنی رہائش گاہ زمان پارک سے ویڈیو لنک کے ذریعے اہم خطاب بھی کریں گے۔
مزید :