تحریک انصاف نے کپتان کی گرفتاری کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

بانی پی ٹی آئی کو اس بات کا علم تھا کہ سیشن جج کی عدالت سے کیا فیصلہ آنا ہے اسی لیے انھوں نے ہائی کورٹ اور پھر سپریم کورٹ میں اس فیصلے کے خلاف اپیل کا فیصلہ کرلیا ہے -اس سلسلے میں چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

 

 

 

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا، چیئرمین تحریک انصاف کو اغوا کیا گیا، پولیس کے پاس کوئی فیصلہ نہیں تھا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ آج ہی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرے اور پنجاب پولیس کی جانب سے گرفتاری کو غیر قانونی قرار دے۔ تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ہائی کورٹ کی جانب سے اس پر کیا ردعمل سامنے آیا ہے –

واضح رہے کہ عمران خان کو پولیس نے ان کی رہائش گاہ زمان پارک سے حراست میں لیا ، انہوں نے پولیس کو پرسکون حالت میں گرفتاری دی۔ دنیا نیوز کی خبر کے مطابق عمران خان کے گھر کے اندر سے گھر کا دروازہ توڑ کر انہیں گرفتار کیا گیا اور مزاحمت کرنے والے 4 افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا – گرفتاری کے بعد لاہور سمیت دیگر شہروں میں پولیس نے کسی بھی قسم کے ردعمل کے پیش نظر تمام تر حفاظتی اقدامات تو کررکھے ہیں مگر کے پی کے میں اس پر کسی بھی وقت غیر متوقع طور سے کسی بھی طرح کا ری ایکشن آسکتا ہے –

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم