تحریک انصاف نے چیف جسٹس سے الیکشن کمپین میں رکاوٹ کی شکایت کردی

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ملک میں 8 فروری کو عام انتخابات کروانے کا قوم سے وعدہ کیا تو سب نے ان کی بات پر لبیک کہا اور تمام جماعتوں نے ملک میں الیکشن مہم شروع کردی مگر تحریک انصاف کو ابھی تک جلسے کرنے کی اجاجز نہیں مل رہی جس کی وجہ سے تحریک انصاف نے اب سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا -تحریک انصاف نے مقدمات اور سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کی جانب سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو لکھے گئے خط میں مقدمات کا حوالہ بھی دیا گیا ۔خط میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کو کسی بھی سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہے، تحریک انصاف کو آزادانہ سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جارہی لہٰذا الیکشن کمیشن کوپابند کیا جائےکہ وہ پی ٹی آئی کوبرابری کی سطح پرمہم چلانے میں کردارادا کرے۔

خط یہ بھی کہا گیا ہےکہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی سیاسی وابستگی تبدیل کرائی جارہی ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں سے زبردستی پریس کانفرنسز کروائی جارہی ہیں۔اس سے قبل نگران وزیراعظم بھی کہہ چکے ہیں کہ ملک میں کسی بھی جماعت کے جلسے جلوس کرنے پر کوئی پابندی نہین ہے مگر پولیس پی ٹی کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دے رہی اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا قاضی فائز عیسیٰ اس درخواست کو سنتے ہیں یا وہ بھی اس کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیتے ہیں –

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم