تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم کا 80 % کام مکمل کرلیا

پنجاب میں انتخابات کیلیےتحریک انصاف نےٹکٹوں کے حوالے سے 80فیصد نام فائنل کر لیے اور “بڑے کھلاڑیوں ” کیلیے خاص پالیسی مرتب کر لی،نئی پالیسی کے مطابق بڑے کھلاڑی صوبائی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے انہیں قومی اسمبلی کیلیے میدان میں اتارا جائے گا۔ پارٹی کے بڑے نام پنجاب کے انتخابات کی دوڑ میں حصہ نہیں لیں گے۔تحریک انصاف کی جانب سے کل ٹکٹوں کا اعلان متوقع ہے۔وہ تمام امیدوار جو پرویز الہی کے ساتھ کھڑے رہے ایم پی اے کا الیکشن لڑیں گے –

 

 

 

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے پنجاب میں انتخابات کیلئے ٹکٹوں کے حوالے سے اہم پالیسی بنا لی جس کے مطابق شاہ محمود قریشی، فواد چودھری اور حماد اظہر کو پنجاب میں پارٹی کا ٹکٹ نہ دیئے جانے کا امکان ہے۔وفاق کے کھلاڑی صرف مرکز کے انتخابات میں ہی حصہ لیں گے۔ڈاکٹر مراد راس، شبیر گجر اور ظہیر عباس کھوکھر کو ٹکٹ جاری کرنے کا ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا۔اس کااعلان بھی عمران خان خود ہی کریں گے –
پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق ٹکٹ جمع کرانے کی تاریخ 19 اپریل ہے، سیاسی جماعتوں کو 19 اپریل تک اپنے پارٹی ٹکٹ جاری کرنے ہیں تاکہ امیدوار الیکشن کمیشن کو ٹکٹ جمع کرواسکیں۔البتہ پی ڈی ایم کی جماعتوں نے ٹکٹوں کے حوالے سے ابھی تک اپنا ہوم ورک پورا نہیں کیا اگر سپریم کورٹ 14 مئی کو انتخابات کروانے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے لیے پنجاب اسمبلی کے الیکشن میں مسائل پیدا ہوسکتے ہیں –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی