تحریک انصاف جنھوں نے نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کو مسترد کردیا تھا اب ایک بار پھر سپریم کورٹ میں درخواست لے کر پہنچ گئی کیونکہ محسن رضوی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ پی ٹی آئی سے ذاتی عناد رکھتے ہیں اور انتخابات میں نون لیگ کی حمایت کریں گے
اسی لیے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیاہے ۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے تقرری کیخلاف تحریک انصاف کی جانب سے درخواست وکیل امتیاز رشید صدیقی نے دائر کی ہے ، مذکورہ درخواست میں محسن نقوی، چیف الیکشن کمشنر اور تمام ممبران کو فریق بنایا گیا ہے، جب کہ تحریک انصاف نے درخواست میں وفاق، سپیکر قومی اسمبلی راجا ریاض ، چیف سیکریٹری پنجاب اور کے پی کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ محسن نقوی نےپلی باگین کے ذریعے اپنا مقدمہ خارج کروایا تھا جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ انھوں نے تسلیم کرلیا تھا کہ وہ کرپشن میں ملوث رہے ہیں -عدالت سے استدعا میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ شفاف اور منصفانہ الیکشن کیلئے اقدامات کے احکامات دے، وزیراعلیٰ کو انتخابات سے متعلق امور سرانجام دینے سے بھی روکا جائے ،واضح رہے کہ چند روز قبل گرفتار پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کی تقرری کو عدالتوں میں چیلنج کریں گے۔