تحریک انصاف میرے بھیتیجے کے قتل میں ملوث نہیں ؛چچا ریحان زیب

ایک روز قبل باجوڑ سے تعلق رکھنے والے جوان سال سیاسی رہنما ریحان زیب کو الیکشن کیمپین کے دوران فائرنگ کرکے جان سے مار دیا تھا ،اس پر یہ شور مچ گیا تھا کہ ریحان کو تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار ن گل ظفرے اپنی شکست کے خوف سے جان سے مار دیا ہے -اس پر ان کے چچا نے بھی اسی امیدوار پر اپنے شک کا اظہار کیا تھا مگرآج انھوں نے اپنے ہی بیان کی تردید کردی – فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے انتخابی امیدوار ریحان زیب کے چچا نے وضاحتی بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ کل میں نے جذبات میں جن افراد کا نام لیا یا ان پر انگلاں اٹھائیں تھیں ،ان کا اس واردات سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ریحان زیب کو گزشتہ روز باجوڑ میں فائرنگ کرکے زخمی کیا گیا تھا، انہیں جب تک ہسپتال منتقل کی گیا تب تک وہ دم توڑ گئے تھے۔

ایک نجی چینل کی خبر کے مطابق گزشتہ روز ہسپتال میں ریحان زیب کے چچا نے تحریک انصاف کے امید وار گل ظفر خان کا نام لیتے ہوئے کہا تھا کہ ’میرے بیٹے کے قاتل کا نام گل ظفر باغی ہے جو سابقہ ایم این اے باجوڑ اور تحریک انصاف پارٹی والا ہے، گل ظفر اور اس کے ساتھیوں نے تحریک انصاف والوں کے کہنے پر میرے بیٹے کو قتل کیا ہے تاہم، آج انہوں نے وضاحتی بیان میں اپنا الزام واپس لیا اور کہا کہ میرا بھتیجا حکومت کی آنکھوں کے نیچے قتل ہوا ، ذمہ داری حکومت کی ہے۔

دوسری جانب ریحان زیب کی نماز جنازہ آج صبح 11 بجے علاقہ برشاہ نرے میں ادا کردی گئی ہے، ریحان زیب آزاد امیدوار تھے جو این اے 8 اور پی کے 22 سے انتخابات میں حصہ لے رہے تھے۔انہیں کل صدیق آباد پھاٹک بازار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔واقعہ میں تین افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی