پاکستان تحریک انصاف کی لاہور سے تعلق رکھنے والی مسرت جمشید چیمہ کے شوہر کو لاہور پولیس نے ایک بار پھر حراست میں لے لیا جس پر مسرت چیمہ سخت دلبرداشتہ ہوئیں اور انھوں نے ایک ٹویٹ داغ دیا جس میں انھوں نے ملک کے طاقتور لوگوں سے شکوہ کردیا –
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں مسرت چیمہ نے کہاکہ جمشید چیمہ کو آج پھر گرفتار کرلیاگیا،یہ پریس کانفرنس کرنے والوں کیلئے پیغام ہے ۔
مسرت چیمہ کا کہناتھا کہ پیغام ہے آپ سیاست چھوڑ دیں تو بھی آپ سے مال غنیمت والا سلوک جاری رے گا،ان کا کہناتھا کہ ہمارا حق ہے ہم سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلیں مگر محروم رکھا جارہا ہے ۔
یاد رہے کہ جمشید چیمہ اور ان کی اہلیہ نے تحریک انصاف چھوڑنے کے بعد استحکام پاکستان کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین سے بھی ملاقات کی تھی ۔جس پر ان کی استحکام پاکستان پارٹی کے حوالے سے خبریں گردش کرنے لگیں تھیں اور ان کی جہانگیر ترین کے ساتھ ایک تصویر بھی میڈیا پر وائرل ہوئی تھی مگر پھر مسرت چیمہ نے کسی اور جماعت میں جانے کی تردید کی تھی اور بتایا تھا کہ ان کی اور جمشید اقبال چیمہ کی یہ تصویر 6 سال پرانی ہے -ہم کسی نئی پارٹی کو جوائن نہیں کررہے –