تحریک انصاف اہم رہنما عامر محمود کیانی کا سیاست سے دستبرداری کا اعلان

تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر عامر محمود کیانی نے سیاست سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔ انھوں نے یہ اعلان ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا –

عامر کیانی نے بتایا کہ میرا تعلق ایک فوجی گھرانے سے ہے، جو کچھ 9 مئی کو ہوا وہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے، میں نے 27 سالہ سیاسی کیریئر میں کوئی متنازع بات نہیں کی مجھ پر بھی دہشتگردی کے 8 سے 9 پرچے کاٹ دیئے گئے ہیں، پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہورہا ہوں، سیاست سے ہمیشہ کیلئے کنارہ کشی اختیار کررہا ہوں، آئندہ سیاست نہیں کروں گا۔

 

انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش تھی کہ سیاسی جماعتیں ادارہ بنیں، بدقسمتی سے سیاسی جماعتیں ادارہ نہ بن سکیں، اس قسم کی سیاست کا حصہ نہیں بن سکتا جس سے پاکستان پر آنچ آئے، کیا ہم اس لئے سیاست کررہے ہیں کہ اداروں کو بیچ میں لائیں ، 9 مئی قومی سانحے کا دن تھا، جی ایچ کیو، کور کمانڈر ہاؤس سے متعلق واقعہ افسوسناک تھا۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اپنی حدود میں رہ کر سیاست کرنی چاہیے ، اداروں کو سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیے ۔

Related posts

نواز شریف کے ہم زلف اور حسن نواز کے سسر آصف بیگ انتقال کرگئے

بیوی کی جدائی میں شوہر نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

سعد رفیق کا ہار کے باوجود قومی اسمبلی پہنچنے کا امکان