دبنگ بیان دے کر تحریک انصاف میں اپنا مقام بنانے والے فواد چوہدری نے ایک بار پھر اسی نوعیت کا بیان دیا ہے جو میڈیا کی خبروں کی زینت بن رہا ہے – فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جب سے جنرل عاصم منیر نے کمان سنبھالی ہے، فرق پڑا ہے‘ اب نا معلوم کالز نہیں آ رہیں اور میڈیا پر بھی عمران خان بلاک نہیں ہو رہا‘ہم اسٹیبلشمنٹ سے بنا کر رکھنے کے خواہاں ہیں۔ انھوں نے عمران خان کی مقبولیت کے سبب کہا کہ پاکستان میں پہلے اسٹیبلشمنٹ تھی‘ اب عمران خان بھی حقیقت ہے، جو اس حقیقت کو نظر انداز کرے گا وہ اپنا اور ملک کا نقصان کرے گا
اگر اسمبلی نہیں توڑی تو پھر ہم اس میں نہیں ہوں گے!
اسٹیبلشمنٹ پہلے ایک رئیلٹی تھی اب عمران خان بھی ایک رئیلٹی ہے !
(فواد چوہدری) pic.twitter.com/wDDhq7HxCF— Rodium-A (@RodiumInsights) December 26, 2022
فواد چوہدری سے صحافی نے طنز کرتے ہوئے سوال پوچھا کہ کیا کہ اگر اب آپ نے سابق آرمی چیف کے بارے میں بات کی تو اب پرویز الٰہی کے غصے کیلئے تیار ہیں؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب عمران خان پرویز الٰہی سے تو گائیڈ لائن نہیں لیں گے، پرویز الٰہی نے غصے میں بات کردی ہوگی وہ کسی کو کچھ نہیں کہیں گے۔