بی جے پی رہنما نے بلاول بھٹو کے سر کی قیمت 2 کروڑ روپے لگادی؟بھارتی میڈیا

چند روز قبل پاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے نریندر مودی کے خلاف انتہائی سخت زبان استعمال کی جس پر بے جے پی کے غنڈے نما رہنما بھڑک اٹھے اور ان میں سے ایک گیدڑ نے بلاول بھٹو کی جان لینے والے کے لیے انعامکی رقم بھی مقرر کردی

 

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر نے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے سر کی قیمت لگا دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بلاول بھٹو کے خلاف بی جے پی کے مقامی رہنما منوپال بنسال نے اشتعال انگیزی کی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بی جے پی کی جانب سے بھارت میں بلاول بھٹو کے خلاف ریلیاں نکالی گئی ہیں۔

 

بلاول بھٹو نے نریندرا مودی کو گجرات کا قصائی اور ظالم انسان قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ بھارت میں بھی ایک دوسرا “اسامہ بن لادن َ ” اورَ ” ہٹلر َ” بیٹھا ہے جو مسلمانوں کی زندگیاں اجیرن بنا رہا ہے -بلاول بھٹو کے بیان پر بھارتی سرکار کے ساتھ ساتھ انتہا پسند ہندو جماعت بی جے پی بھی سیخ پا ہو گئی ہے اور پاکستان اور اس نے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا ہے۔

Related posts

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ پر مظاہرین نے فلسطین کے بینر لگادیے