بیٹے کی وی لاگنگ چُھڑوانے پر شیراز کے والد پر پاکستانیوں کی تنقید

انتہائی کم عرصے میں شہرت حاصل کرنے والے معروف ننھے وی لاگر شیراز کے والد کو بیٹے کی وی لاگنگ چُھڑوانے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ حال ہی میں وی لاگر شیراز کے والد محمد تقی نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں کہا تھا کہ شیراز وی لاگر بننے کے بعد اپنی مشرقی روایات سے دور ہورہا تھا ، شہرت کی وجہ سے اس کے رویے میں میں تبدیلی آئی ہے، اُنہوں نے اُس شیراز کو کھو دیا جو سب سے پیار سے ملتا تھا اور سب کی عزت کرتا تھا ۔وہ اب بے ادب اور بدتمیز ہورہا تھا –

شیراز گاؤں اور اپنے علاقے کے لوگوں سے پہلے کی طرح اچھے طریقے سے نہیں مل رہا اور نہ ہی اپنی پڑھائی پر توجہ دے رہا ہے، اسی وجہ سے اُنہوں نے کچھ عرصے کے لیے شیراز کو وی لاگنگ سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس فیصلے پر جہاں شیراز کے مداحوں نے اُن کے والد کی تعریف کی تو وہیں کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ننھے شیراز کے والد پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ وہ یہ سب کرکے لوگوں کی توجہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ناقدین کا کہنا تھا کہ محمد تقی اپنی گمنامی اور بچوں کی شہرت کے سبب حسد میں یہ سب کررہے ہیں اور اب وہ ان معصوم دونوں بچوں کو پیچھے کرکے خود شہرت حاصل کرنا چاہ رہے ہیں۔اور اس وقت ان کے پیغامات دنیا میں جارہے ہیں اور یہی ان کا مقصد تھا مگر ان کے والد کو گلہ ہے کہ ان کو اس فیصلے کے بعد سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے بعد لگتا ہے کہ وہ جلد اپنا فیصلہ بدل دیں گے اور ہم پھر ان بچوں کو مزید میڈیا پر کام کرتے دیکھیں گے –

Related posts

اداکار راشد محمود 701 یونٹ اور45 ہزار کا بجلی کابل دیکھ کر رو پڑے

چاہت فتح علیخان کو ویڈیو ڈیلیٹ ہونے سے کتنا نقصان ہوا؟

اعظم خان نے انسٹاگرام سے اپنی تمام تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں