بیٹی کو گھر میں 10 روز تک بھوکا رکھنے والی بے حس ماں کو عمر قید

دنیا میں سب سے زیادہ خوف پھیلانے والی خبر امریکی ریاست اوہائیو سے آئی ہے جہاں ایک بے ضمیر بے حس والدہ نے بھوکا پیاسا رکھ کر اپنے ہی جگرکے ٹکڑے کو موت کی نیند سلادیا -اور خود اس دوران دنیا بھر کی سیر میں مگن رہی جس پر فیصلہ سناتے جج نے بھی جو ریمارکس دیے وہ اس خاتون کے لیے شرم سے ڈوب مرنے کا مقام رکھتے ہیں -امریکہ میں خاتون کو اپنی 16 ماہ کی بیٹی کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنادی گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق ریاست اوہائیو کے شہر کلیو لینڈ میں 32 سالہ کرسٹل کینڈیلاریو کو اپنی 16 ماہ کی بچی جیلن کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی جو اپنی معصوم شیر خوار بچی کو دس دن کیلئے گھر میں اکیلا چھوڑ کر سیر و تفریح کرنے چلی گئی تھی اور اُس کی گھر واپسی تک بچی بھوک اور پیاس سے دم توڑ گئی تھی۔

دس روز گھومے پھرنے اور عیاشی کرنے کے بعد 16 جون 2023 کو ملزمہ نے اپنے گھر پہنچتے ہی ریسکیو سروس کو فون کیا کیونکہ اس کی بیٹی بھوک اور پیاس کے سبب بے سدھ پڑی تھی اور بچی کے اطراف گندگی کا ڈھیر جمع تھا۔دوران تفتیش معلوم ہوا کہ خاتون 10 دن سے بچی کو گھر میں اکیلا چھوڑ کر گھومنے نکلی ہوئی تھی جس کے باعث بھوک اور پیاس کی وجہ سے بچی کی موت ہوگئی۔

کرسٹل کینڈیلاریو کو اس سنگین اور مجرمانہ لاپرواہی پر پولیس نے گرفتار کرلیا جس نے گزشتہ ماہ اپنے سنگین جرم کا اعتراف کیا۔کاؤنٹی کامن پلیز کورٹ کے جج نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ جس طرح آپ ایک ننھی بچی کو بھوکا پیاسا گھر میں قید کرکے گئیں اسی طرح آپ کو بھی ایک سیل میں قید رکھا جائے گا لیکن فرق صرف اتنا ہوگا کہ جیل میں کم از کم آپ کو کھانا اور پانی ملے گا جس سے آپ نے اپنی بیٹی کو محروم کیا تھا۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی