بیوی کی وفات کے بعد ساس کا داماد سے شادی سے انکار جرم بن گیا

شیراکوٹ تھانے کی حدود میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک داماد نے بیوی کی وفات کے بعد اپنی ساس پر ڈورے ڈالنے شروع کیے مگر جب اس کی دال نہ گلی تو اس نے پہلے اپنی ساس کی زبردستی عزت لوٹی اور پھر راز افشاں ہونے کے خوف سے اسے زندہ جلانے کی کوشش کی- واقعے کے بعد زخمی خاتون شازیہ بی بی نے پولیس کو بتایا کہ سابق داماد بیٹی کی وفات کے بعد مجھ سے شادی کرنا چاہتا تھا اور میرے انکار پر زبردستی زیادتی کی اور پھر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی، پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے سابق داماد محمود کو گرفتار کرلیا ہے ۔

 

ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے ایس ڈی پی او نواں کوٹ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیدی،جس پر پولیس تھانے میں ملزم کے خلاف درج مقدمے میں مبینہ زیادتی اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی اور پھر پولیس ٹیم نے رات گئے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمود کو گرفتار کرکےانویسٹی گیشن ونگ کےحوالے کر دیا گیا ۔

Related posts

پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی ایک اور رکاوٹ دور

نو ٹو پلاسٹک ؛ ہمارا مقصد پنجاب کو پلاسٹک فری بنانا ہے؛مریم نواز