بیوی نے شوہر سے تاوان وصول کرنے کے لیے اپنا ہی بچہ اغواء کروادیا

یہ عجیب و غریب واقعہ کولمبیا کے شہر بارنکیلا میں پیش آیا جہاں ایک ماں پر الزام لگایا گیا ہے کہ اس نے کئی ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنے ہی ننھے بچے کو اغوا کرایا تاکہ والد سے تاوان کی رقم حاصل کی جا سکے۔

بارانکویلا کے جنوب میں واقع قصبے کیریب ورڈے میں ایک خبر نے پورے گاؤں میں خوف وہراس پیدا کردیا جب ایک ماں نے روتے ترپٹے وہاں موجود لوگوں کو بتایا کہ اس کے ہاتھ سے چندافراد اس کا بچہ چھین کر فرار ہوگئے ۔ اس نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ وہ سڑک پر اپنے 2 سالہ بیٹے کے ساتھ جارہی تھی کہ ہیلمٹ پہنے ہوئے دو حملہ آور موٹرسائیکلوں پر سوار اس کے قریب پہنچے، اسے ڈرایا جان سے مارنے کی دھمکی دی اور پھر اس کے بچے کو لے کر فرار ہوگئے
جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو انہوں نے خاتون سے پوچھ گچھ شروع کر دی اور بچے کو تلاش کرنا سب سے بڑی ترجیح بن گیا تاہم اس میں زیادہ وقت نہیں لگا کیونکہ تھوڑی دیر بعد ہی قریب ہی ایک اپارٹمنٹ میں مغوی بچے کی موجودگی کی اطلاع مل گئی ۔

اطلاع ملنے پر ایک پولیس ٹیم فوری طور پر اپارٹمنٹ میں پہنچی تاہم انہوں نے نقاب پوش حملہ آوروں کی بجائے بچے کو اس کی ماں کے ایک دوست کی دیکھ بھال میں پایا۔

آدھی رات کے قریب ایک خاتون نے پولیس کو بذریعہ فون اطلاع دی کہ اس کا 17 سالہ بیٹا ایک بچے کو گھر لایا ہے مجھے شک ہے یہ وہی بچہ ہے جس کے اغوا کی خبریں میڈیا پر چل رہی ہیں ۔ نوجوان لڑکے سے پوچھ گچھ کرنے پر افسران کو معلوم ہوا کہ وہ بچے کی ماں کا دوست ہے اور ماں نے اس سے کچھ دنوں کے لیے لڑکے کی دیکھ بھال کرنے کا کہا تھا کیونکہ اس نے اپنے شوہر یعنی بچے کے والد سے تاوان کی صورت میں 60 ملین پیسو (14,700 ڈالرز) وصول کرنے تھے-تاہم خاتون کا یہ خواب ادھورا ہی رہ گیا اور رسوائی کا طوق بھی اس نے ساری زندگی کے لیے اپنے گلے میں ڈال لیا اب وہ کبھی بھی اپنے شوہر اور عزیز رشتہ داروں سے آنکھ نہیں ملا پائے گی -کیونکہ کوئی ماں اپنے بچے کے تاوان کی اقم اپنے شوہر سے وصول کرے شائید یہ تاریخ میں پہلی بار ہی ہوا ہوگا –

Related posts

بیماری کا بہانہ بنا کر چھٹی لینے والی خاتون کی باس سے ہوائی جہاز میں ملاقات

انڈونیشیا میں ایک خاتون کو اژدھا نگل گیا : پتہ کیسے چلا؟

پہلے فٹ بال میچ دیکھیں گے ؛پھر مرحوم کی تدفین ہوگی