بیماری کا بہانہ بنا کر چھٹی لینے والی خاتون کی باس سے ہوائی جہاز میں ملاقات

بھارتی مہیلا کی چھٹیوں پر جانے اور ہوائی سفر سے لطف اندوز ہونے کی خواہش اس وقت دم توڑ گئی جب اس کی جہاز میں اپنے باس سے ملاقات ہوگئی -ہوا یہ کہ ایک خاتون نے آفس سے بیماری کا بہانہ بنا کر چھٹی لی اور سیر سپاٹے پر جانے کا پروگرام بنایا – وہ خوشی سے سرشار جہاز میں پہنچی مگر اس وقت ان کی شرمندگی کی کوئی انتہا نہ رہی جب اسی طیارے میں جس وہ سفر کررہی تھیں، اپنے باس سے ٹکرا گئیں۔باس بھی اسے دیکھ کر حیران رہ گیا –

بھارتی میڈیا کے مطابق گریس نامی 23 سالہ خاتون نے سوشل میڈیا پر اپنا واقعہ شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ میں نے دفتر سے بیماری کا بہانہ بنا کر چھٹی لی تھی کیونکہ مجھے کہیں جانے کیلئے فضائی سفر کرنا تھا لیکن اس کا نتیجہ اسی ہوائی جہاز میں اپنے مینیجگ ڈاریکٹر سے ملاقات کی صورت میں نکلا ۔ایکسپریس نیوز کے مطابق خاتون کی جانب سے واقعہ شیئر کرنے کے بعد سے پوسٹ نے 30,000 سے زیادہ کمنٹس اور متعدد لائکس کے ساتھ انٹرنیٹ پر طوفان برپا کر دیا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ اگر میں ہوتا تو میں اپنی قسمت پھوٹ جانے پر شرمندگی کے مارے بچے کی طرح رونا شروع کردیتا اور اپنا استعفیٰ دے دیتا۔ دوسرے نے لکھا کہ خاتون اپنی ضرورت کی دوا لینے کے لیے فلائٹ پر جارہی ہوں گی۔شکر ہے کسی نے یہ نہیں پوچھا کہ پھر جہاز سے اترنے کے بعد اس کے باس نے اس کے ساتھ کیا کیا ؟

Related posts

انڈونیشیا میں ایک خاتون کو اژدھا نگل گیا : پتہ کیسے چلا؟

پہلے فٹ بال میچ دیکھیں گے ؛پھر مرحوم کی تدفین ہوگی

’منا بھائی‘ کے کردار سے متاثر شخص ڈاکٹربن کر سول ہسپتال پہنچ گیا

2 comments

top888casino July 16, 2024 - 10:51 am
certainly like your website but you need to take a look at the spelling on quite a few of your posts Many of them are rife with spelling problems and I find it very troublesome to inform the reality nevertheless I will definitely come back again
Mashkoor Hussnain July 22, 2024 - 9:29 pm
BRO i read my article again but i found no mistake in that if there is any spelling problem plz mention ;i will b grateful to u thanks for reading my articles
Add Comment