بیت اللہ میں ہونے والی برف باری کی ویڈیو فیک ہے ؛سعودی حکومت

سعودی عرب میں کبھی برف باری نہیں ہوئی تاہم سوشل میڈیا کسی بھی وقت کوئی بھی خبر نشر کرنے میں آزاد ہے سوشل میڈیا پر کام کرنے والے ایڈیٹر جس طرح کی چاہتے ہیں ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کردیتے ہیں -اس کام میں مسلمان بھی پیچھے نہیں -اب ان بدبختوں نے بیت اللہ پر برف باری کی فیک ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کردی جب اس کی تردید سعودی حکومت نے کی تو غیرت مند مسلمانوں کا سر شرم سے جھک گیا کہ چند ٹکوں کے عوض یہ کس طرح کا کام کرڈالتے ہیں-

 

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیو کو ایڈٹ کر کے شیئر کیا گیا اور کہا گیا کہ مسجد الحرام میں پہلی مرتبہ برفباری ہورہی ہے ، جب دنیا بھر کے مسلمانوں نے یہ ویڈیو دیکھی تو اس کو شئیر کرنا شروع کردیا جس پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی اور شاہی محل تک بھی پہنچی – یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پرشیئر ہونے لگی تاہم اس 28 سکینڈل پر مشتمل کلپ کو اب فیک قرار دیدیا گیاہے ۔

 

حرمین شریفین نے اپنے ٹویٹر کے آفیشل پیج پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو جس میں دکھایا گیا ہے کہ مکہ میں برفبار ی ہو رہی ہے ، وہ دراصل جعلی ہے ، یہ بیان ” نیشنل میٹرولوجیکل سینٹر “ کی جانب جاری کیا گیاہے ۔مگر جس ملک سے یہ ویڈیو نشر ہوئی ہے اس ملک کی حکومت کو اس ویڈیو کو نشر کرنے والوں کے خلاف ایکشن لینا چاہیے

Related posts

محرم میں امن و امان کیلئے خطرہ بننے والے شر پسندافراد کی فہرستیں طلب

سعودی عرب کا غیر قانونی حج کرنے والوں کے خلاف ایکشن کا فیصلہ

روزے میں دوسروں کی افطاری کے لیے پیسے جمع کرنے والا دنیا میں وائرل