بیت اللہ شریف میں شدید بارش میں بھی زائرین نماز و عبادات میں مشغول

دنیا میں موسموں میں تیزی سے تبدیلی ارہی ہے وہ ممالک جہاں بارشیں کبھی سال میں ایک یا 2 بار ہوتی تھیں اب ان ممالک میں سڑکوں پر گاڑیاں بارش کے پانی میں تیرتی اور بہتی نظر آتی ہیں – ان ہی ممالک میں سے ایک سعودی عریبیہ بھی ہے جہاں گزشتہ روز موسلا دھار بارش ہوئی
مکہ مکرمہ میں ہونے والی اس موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔

خانہ کعبہ میں بارش کے باوجود رب کے حضور سجدہ ریز ہونے والے اللہ کے بندوں نے عمرہ کی ادائیگی جاری رکھی، بیت اللہ کے صحن مطاف اور حرم کے دیگر حصوں کے علاوہ داخلی اور خارجی راستوں سے پانی کے مسلسل اخراج کیلئے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے۔

بارش کے سبب مکہ کے اطراف بہت سے نشیبی علاقے موسلادھار بارش کے سبب زیر آب آ گئے۔

Related posts

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ پر مظاہرین نے فلسطین کے بینر لگادیے