بہن کی تدفین کے اگلے ہی روز قبرستان سے واپس آتا نوجوان پانی کے ریلے میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہارگیا�

بہن کی تدفین کے اگلے ہی روز قبرستان سے واپس آتا اردن کا نوجوان پانی کے ریلے میں ڈوب کر جان کی بازی ہارگیا۔ عرب ٹی وی کی خبر کے مطابق اردن کے علاقے الشامیہ میں خلیل عبد النعیمات کی بہن کا انتقال 28 مئی اتوار کی شام ہوا اور پیر کی علی الصبح خلیل طوفانی بارشوں کے باعث آنے والے پانی کے ریلے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، 35 سالہ خلیل زرعی کریڈٹ کارپوریشن میں کام کرتا تھا ۔

 

اتوار کو وہ اپنی مرحوم بہن فائزہ کی تدفین کے لیے گیا ، سوگواروں کے جانے کے بعد خلیل نے قرآن کریم کی تلاوت کی ۔ اس نے اپنے اہل خانہ اور عزیز واقارب کو گھر بھیج دیا اور خود اس نے اپنی بہن کی قبر کے پاس رہنے کا فیصلہ کیا، وہ اپنی بہن کی قبر پر بیٹھا تلاوت قرآن پاک کرتا رہا۔ اپنی بہن کی قبر پر وقت گزار کر خلیل قبرستان سے نکلا اور اس کے کچھ ہی دیر بعد موسلا دھار بارش شروع ہوگئی جو سیلابی ریلے کی شکل اختیار کرگئی اور بار کا یہ بے رحم ریلہ خلیل کو بھی اپنے ساتھ بہا لے گیا۔خلیل النعیمات کی موت کی خبر نے اس کے عزیز واقرباء کو اور شدید صدمہ میں مبتلا کردیا اور سارے علاقے میں غم کی کیفیت طاری ہوگئی۔ بعد ازاں اس کی نعش مل گئی ۔جہاں اسے اپنی بہن کے ساتھ ہی سپرد خاک کردیا گیا –

Related posts

دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ

فواد چوہدری نے شاہد آفریدی کو ” ڈفر ” قرار دے دیا

نئی دہلی میں جون میں شدید ترین بارش کا 88 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا