بہاولپور میں بھتیجے نے اپنی 3 پھوپھیوں کو جان سے مار دیا

بہاولپور کی کرناں بستی میں قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی -اطلاعات کے مطابق وسیم نامی شخص جو مقتولین کا بھتیجا تھا اس نے چھری کے وار سے اپنی تین پھوپھیوں کو موت کی ابدی نیند سلادیا ۔

پولیس کے مطابق تینوں خواتین کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا ، تینوں خواتین سگی بہنیں تھیں اور انہیں بھتیجے نے تیزدھار آلے سے قتل کیا ہے ۔مقتول خواتین کی شناخت شمیم ، پروین اور شاہین بی بی کے نام سے ہوئی ہے ، جن کی عمریں 56، 58 اور 60 سال تھیں ، قتل کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے ، ملزم وسیم نجی کمپنی میں سیکیورٹی گارڈ تھا ۔پولیس کی جانب سے ملزم کو ایک گھنٹے کے اندر ہی آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا، ملزم نے اعترافی بیان میں کہاہے کہ گھریلو جھگڑے کی وجہ سے غصے کی حالت میں تینوں کو قتل کیا۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی