بہاولنگر میں شوہر کا بیوی پر الٹا لٹکا کرڈنڈے سے تشدد

پاکستان میں خواتین پر آئے روز ظلم و ستم کرنے والا شخص 24 گھنتوں میں گرفتار کرلیا گیا

کل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں شوہر نے اپنی بیوی کے ہاتھ پاؤں رسی سے باندھے

اور پھر اس کو الٹا لٹکا کر مارا پیٹا اس کی یہ وہڈیو میڈیا پر آئی تو پولیس فورا حرکت میں آئی اور

ڈی پی او  بہاولنگر محمد ظفر بزدار کے حکم پرایس پی انویسٹی گیشن فاروق کمیانہ کی نگرانی میں پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے موقع سے رسی، سوٹی اور دیگر سامان قبضے میں لے لیاہےجبکہ پولیس کی اطلاع ملنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا جسے بعد ازاں پولیس نے ڈھونڈ نکالا اور تھانے منتقل کردیا

ملزم کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ دوسری شادی کرنا چاہ رہا تھا مگر اس کی بیوی اسے ایسا کرنے کی

اجازت نہیں دے رہی تھی جس پر وہ تیش میں آگیا اور اس نے اہلیہ کوسبق سکھانے اور دھمکانے کے لیے یہ گھناؤنا کارنامہ سر انجام دیا

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی