بہاولنگر : مسلم لیگ نون کے ایم پی اے کاشف محمود نااہل قرار

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے منگل کو پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 241 بہاولنگر سے رکن صوبائی اسمبلی کاشف محمود کو ڈی نوٹیفائی کر دیا اس طرح پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کی ایک اور سیٹ کم ہوگئی ۔

الیکشن کمیشن نے کاشف محمود کی کامیابی پر 7 اگست 2018 کو جاری کیا گیا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ایم پی اے کاشف محمود کی نااہلی کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔

یاد رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں کاشف محمود پی پی 241 بہاولنگر سے کامیاب ہوئے تھے، انہوں نے 48 ہزار 543 ووٹ حاصل کیے تھے جب کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار محمد مظفر خان نے 44 ہزار 184 ووٹ حاصل کیے تھے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے نااہل قرار دیا تھا۔

Related posts

نواز شریف کے ہم زلف اور حسن نواز کے سسر آصف بیگ انتقال کرگئے

بیوی کی جدائی میں شوہر نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

سعد رفیق کا ہار کے باوجود قومی اسمبلی پہنچنے کا امکان